ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈرکوہی زرعی قوانین کی اہمیت نہ سمجھاسکی، پارٹی ایم ایل اے نے زرعی قوانین مخالف تجویز اسمبلی میں مخالفت کی 

بی جے پی لیڈرکوہی زرعی قوانین کی اہمیت نہ سمجھاسکی، پارٹی ایم ایل اے نے زرعی قوانین مخالف تجویز اسمبلی میں مخالفت کی 

Thu, 31 Dec 2020 20:35:32    S.O. News Service

تروونت پورم31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) بی جے پی پورے ملک کوزرعی قوانین کے فائدے سمجھارہی ہے لیکن کیرل کے اپنے ہی ایم ایل اے نے زرعی قوانین مخالف تجویزکی اسمبلی میں حمایت کر دی جس کے بعدبی جے پی کی بڑی سبکی ہوئی ہے۔

کیرالہ میں بی جے پی کے واحدرکن اسمبلی نے غیر معمولی واقعہ کے تحت مرکزکے نئے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف ریاست کی پی وجین حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی جمایت کی ہے۔اس تجویز میں مرکزی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ہزاروں کسان ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کررہے ہیں۔ کیرالہ بی جے پی نے اپنے ایم ایل اے او۔ راجاگوپلان کے اس اقدام کوحیران کن بتایاہے۔کیرل بی جے پی لیڈر کے ایس۔ رادھا کرشنن نے کہاہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ راجاگوپلان جیسے شخص نے مرکزی حکومت کے خلاف یہ اقدام کیوں کیاجوچونکا دینے والا ہے۔ میں نہیں سمجھتا۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ممبر کچھ نہیں کرسکتا لیکن، انہیں اس پر اعتراض کرنا چاہیے تھا۔ یہ بی جے پی کی مرضی اوراصول کے خلاف ہے۔ 


Share: